ایک میدانی کھیل جسے گیند بلے سے کھیلتے ہیں ... دونوں طرف تین تین وکٹیں بائیس گز کے فاصلے گڑی ہوتی ہیں ، یہ کھیل دو ٹیموں درمیان ہوتا ہے ، ہر ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں ، ایک ٹیم کا ایک کھلاڑی گیند پھینکتا ہے اور بقیہ کھلاڑی میدان میں فیلڈینگ کرتے ہیں ، دوسری ٹیم کے دو کھلاڑی وکٹوں کے قریب کھڑے ہوتے ہیں جن میں سے ایک کھلاڑی گیند کو بلّے سے مارتا ہے گیند دور جا پڑے تو یہ دونوں کھلاڑی وکٹوں کے درمیان دوڑتے ہیں اور (دوڑیں) بناتے ہیں .
سامنے ایک میدان ہے جس مین انگریز کرکٹ کھیلتے ہیں .
(۱۸۹۴ ، مکاتیبِ شبلی ، ۱ : ۱۰).
کرکٹ کھیلنے میں ہر ایک پارٹی کا کپتان اپنی اپنی ٹیم والوں کو خاص خاص کاموں پر متعین کرتا ہے .
(۱۹۰۸ ، مخزن ، دسمبر ، ۲۴).
پہلے کرکٹ غریبوں اور متوسط طبقے تک محدود تھی .
(۱۹۸۵ ، کرکٹ ، ۱۶).