نیچی نگاہ رکھنے والی عورتیں ، وہ عورتیں جو اپنے شوہر کے سوا کسی دوسرے مرد کی طرف نہ دیکھیں ، مستورات ، پردہ نشین عورتیں .
بحرِ آزادی میں یہ کیسا تمّوج ہو گیا
قاصرات الطرف کو شوقِ تبّرج ہو گیا
(۱۹۲۱ ، اکبر ، ک ، ۲ : ۱۰۹)،
قاصرات الطراف حوریں دیکھتی ہیں غور سے
خلد کے غرفوں سے اب منظر زمیں کے فرش کا
(۱۹۳۵ ، عزیز لکھنوی ، صحیفۂ ولا ، ۳۶۷).
[ ع قاصراتِ (قاصِّرہ (رک) کی جمع) + طَرْف = آنکھ ؛ کسی کو دیکھنا ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .