اتفاقاً اس کی ایک گائے ہار سے آئی اور باورچی خانے میں جاکر شوربے کی بو سے سر کو دیگچے کے اندر ڈال جو کچھ تھا کھا گئی ۔
(۱۸۰۲ ، خرد افروز ، ۲۳۹) ۔
ہر ایک حصہ دار ہریک ہار میں اچھی و بری زمین اور پورا حصہ جمع بندی کا لینا چاہے تو یہ دونو بات بدون کھیت بٹ کے مشکل ہے ۔
(۱۸۴۶ ، کھیت کرم ، ۴۷) ۔
بعید ترین حلقہء معروف ہار کی شرح سب سے کم ہوتی ہے ۔
(؟ ، وقائع راجپوتانہ ، ۲ ، ۶ : ۵۷۲) ۔
بیل خاصی طرح اٹھ کھڑا ہوا ، دانہ چارہ خوب پیٹ بھر کر کھایا اگلے دن بھلا چنگا ہار کو روانہ ہوا ۔
(۱۸۶۸ ، منتخب الحکایات ، ۱۳۵) ۔