۱۔ لینا ، حاصل کرنا ، مقصد حاصل کرنا یا پانا ؛ حصول ، پہنچ ، دست رس ، رسائی ۔
انو سب کوں ماریا وو رب جلیل
ومج دل مے بایا دکھوں اصل نیل
(۱۶۰۹ ، قطب مشتری ، (ضمیمہ) ، ۱۵) ۔
حلہء بالائے مدثر کے رونق کی قسم
راست کر مجہ قد پہ یارب نیل رفعت کا لباس
(۱۸۰۹ ، شاہ کمال ، د ، ۱۳۳) ۔
قضائے حاجت اور نیل لذت اور ذوق مباشرت ۔
(۱۸۵۱ ، عجائب القصص (ترجمہ) ، ۱ : ۵۲۴) ۔
۲۔ (تصوف) مقصد حاصل ہو جانا ، مراد مل جانا ، حق تعالیٰ تک پہنچ جانا ۔ نیل : اس سے مراد دوستی حق ہے بطلب وجد تمام
(ماخوذ : مصباح التعرف) ۔
[ ع ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .