( تاریخی ا ُصول پر )


ہَرّا (فت ہ ، شد ر) مع  

۱۔ (طب) ایک کسیلے پھل کا نام ، ہڑ ، ہلیلہ (لاط : Terminalia Chebula)
(پلیٹس ؛ فرہنگ تلفظ) ۔
۲۔ ہڑ کی شکل کے نقرئی گلولے جو زین میں لگاتے ہیں ؛ گھوڑے کے حمائل اور زیور
(پلیٹس ؛ جامع اللغات) ۔
۳۔ چمچے یا ڈوئی کا گہرا حصہ
(ماخوذ : پلیٹس ؛ جامع اللغات) ۔
۴۔ پھندنا یا گپھا جو جھنڈے کے سرے پر ہوتا ہے
(پلیٹس ـ؛ جامع اللغات) ۔
۵۔ بید کے سرے کا گول حصہ یا موٹھ
(جامع اللغات ؛ مہذب اللغات) ۔
۶۔ مردوں کی گردن پر اُبھری ہوئی ہڈی ، کنٹھ ، آدم کا ابھار ، تفاح آدم
(ماخوذ : پلیٹس ؛ جامع اللغات) ۔