فصل بارہویں ہندوستانی الف بے کے ہجے کرنے کے ۔۔۔۔۔ بیان میں ۔
(۱۸۳۴ ، تعلیم نامہ ، ۱ : ۱۹) ۔
وہ جب کانگریس میں تشریف لاتے ہیں تو ہندوستان کی مشترک قومی زبان کا نام ہندوستانی رکھتے ہیں ۔
(۱۹۳۸ ، طلوع اسلام ، اکتوبر (اخبار اردو ، اسلام آباد ، اکتوبر ۲۰۰۴ء ، ۱۷) ۔
فورٹ ولیم کالج کلکتہ میں انگریزوں کو جو زبان سکھائی جاتی تھی اسے ہندوستانی کہا جاتا تھا ۔
(۱۹۶۱ ، تین ہندوستانی زبانیں ، ۱۷۴) ۔
مسودہ فورٹ ولیم کالج میں ہندوستانی (اردو) زبان کے پروفیسر کپتان ٹیلر کے سامنے پیش کیا ۔
(۱۹۶۷ ، چار گلشن (پیش لفظ) ، ۱) ۔
اٹھارویں صدی کے آخری سال میں انگریزوں نے ۔۔۔۔۔ اردو کے لیے لفظ ہندوستانی کو رواج دیا ۔
(۱۹۸۷ ، تاریخ زبان و ادب اردو (ابتدائیہ) ، ۳۶) ۔