اس قسم کے مقدمات میں لفظ زاویہ مروج ہے ۔
(۱۸۳۷ ، ستہء شمسیہ ، ۱ : ۱۲) ۔
حقیقت میں اس سے زیادہ محنت نہیں ہوتی ہے جو مقدمات عام کے سمجھنے میں احتیاج ہوتی ہے ۔
(۱۸۴۱ ، مقاصد علوم ، ۵) ۔
اوہلنڈ تمام عمر مقدمات پر بحث کرتا رہا ۔
(۱۹۱۹ ، مکاتیب اقبال ، ۱ : ۱۰۸) ۔
مناسب ہے کہ یہاں چند مقدمات بیان کر دیے جائیں ۔
(۱۹۲۷ ، استبداد ، ۳۵) ۔
سیرت صرف شرائط و اسباب کے مجموعے کا نام ہے جس کے مقدمات کا پوری طرح سے پتا لگانا ناممکن ہے ۔
(۱۹۴۷ ، مقدمہء اخلاقیات ، ۱۲) ۔
ان دونوں مفکرین کے مقدمات باہم متضاد ہونے کے باوجود اپنی اپنی جگہ بہت خوش آئند معلوم ہوتے ہیں ۔
(۱۹۸۶ ، سلسلہ سوالوں کا ، ۲۳) ۔