ہوئی جب آکے یکتائی ، دوئی کا اُٹھ گیا پردا
جو کچھ وہم وغا تھے ، اڑگئے اک دم میں ہو پارا
اے صنم یکتائی اسلام کی ہے یہ دلیل
دیکھ لے ہے ایک کعبہ لاکھ جا بتخانہ ہے
دھر ، جز جلوۂ یکتائی معشوق نہیں
ہم کہاں ہوتے اگر حسن نہ ہوتا خودبیں
اور مزید یہ کہ اﷲ کی یکتائی کے عقیدے کو وجود کی وحدت ۔۔۔۔۔ میں گھول کر ھو حق مچائی اور قوالی کی مجلس جمائی ۔
(۲۰۰۱ ، تسلیمات ، ۳۶۴) ۔
ان کا خیال تھا کہ قریش نے اگر حرم کے سوا کسی اور مقام میں مناسک حج ادا کیے تو ان کی شان یکتائی میں فرق آجائے گا ۔
(۱۹۱۴ ، سیرۃ النبیؐ ، ۲ : ۱۵۱) ۔
سپنسر نے اپنی اس کتاب میں مذہب اور سائنس میں جو یکتائی اور ہم آہنگی پیدا کرنے کا نظریہ پیش کیا تھا وہ ان لوگوں کو پسند نہ آیا ۔
(۱۹۸۵ ، دنیا کی سو عظیم کتابیں ، ۴۶۳) ۔
کاش یوسف کی میں اُس کو نہ دکھاتا تصویر
اب ہوا اور بھی دعویٰ اُسے یکتائی کا
مرے یوسف نہ یکتائی پہ اترا
کنوئیں میں دوسرا بھی بولتا ہے
مجبور بدل جانے پہ یہاں اقبال و حشم کے دور بھی ہیں
یکتائی کا دعویٰ خوب نہیں اﷲ کے بندے اور بھی ہیں
اس کا خطرہ ہے کہ انسان کی جداگانہ کیفیتوں کو شمار کرنے کے عمل میں اس کی تامیت اور یکتائی گم ہو جائے ۔
(۱۹۶۹ ، نفسیات کی بنیادیں ، ۵۴۷) ۔
آزادی اور ذمہ داری انسان کی عملی قوتوں کو ابھارتی ہے ۔۔۔۔۔ اور شخصیت میں وسعت و یکتائی پیدا ہوتی ہے ۔
(۱۹۷۹ ، غالب اور اقبال کی متحرک جمالیات ، ۱۷۷) ۔
انگریزوں نے انگریزی زبان کو نہ صرف حکماً رائج کیا بلکہ انگریزی کو دیسیوں پر ٹھونس کر اردو کی یکتائی پر کاری ضرب لگائی ۔
(۲۰۰۶ ، پاکستان میں اردو ، ۳ : ۹۹) ۔