ینگچری : یہ ٹرکی کی ایک خاص اور بڑی زبردست اور قواعد دان فوج تھی جس کی بنیاد سلطان ارخاں کے بھائی اور وزیر علاؤالدین نے اُن عیسائی اسیران جنگ سے ڈالی تھی جو مسلمان ہو جاتے تھے ، رفتہ رفتہ اس فوج نے بہت بڑی طاقت حاصل کرلی اور معاملات سلطنت میں دخل دینے لگی ۔
(۱۸۸۰ ، کلیات نثر حالی ، (مرتبہ شیخ محمد اسمٰعیل پانی پتی) ، (حاشیے کی عبارت) ، ۱ : ۱۶۷ ) ۔
ینگ چری فرقہ کے ترکوں نے ، جن کی فوج شجاعت اور استقلال میں بے مثل اور شمار میں ایک لاکھ سے زیادہ تھی کافروں کے قواعد سمجھ کر اس کے سیکھنے سے انکار کیا ۔
(۱۸۸۰ ، رسالہ تہذیب الاخلاق ، ۲ : ۱۲۰) ۔