ہائے بری چیز ہے محبت کسی کی ، خدا دشمن کو بھی نہ دے ، یونانی ، لاطینی ۔۔۔۔۔ وغیرہ تمام زبانیں شاہد ہیں کہ ہر زبان میں اس کا سکہ جما ہوا ہے ۔
(۱۹۴۰ ، آغا شاعر ، ارمان ، ۵۷) ۔
انھوں نے (یونانیوں نے) دنیا کی زبانوں کو یونانی اور بربری (وحشی یعنی وہ زبان جو بربر یعنی بڑبڑ کے علاوہ کچھ سمجھ میں نہ آئے) گروہوں میں بانٹ رکھا تھا ۔
(۱۹۷۰ ، اردو زبان کی قدیم تاریخ ، ۱۸۷) ۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عبرانی میں احمد صلی اﷲ علیہ وسلم فرمایا تھا جب یونانی میں ترجمہ ہوا تو پیرکلوطوس لکھ دیا جس کے معنی ہیں احمد ، یعنی بہت سراہا گیا ، بہت حمد کرنے والا ۔
(۲۰۰۵ ، لطائف قرآنی ، ۷۴۳) ۔