اُن کی مختلف رفتاروں کو آفتاب کی کشش کے ساتھ منتظم کرنے سے اس کی حکمت عظیم ظاہر ہے ۔
(۱۸۳۳ ، مفتاح الافلاک ، ۶۵) ۔
مختلف لوگوں نے مختلف طور پر قطعات میں منتظم کیا تھا ۔
(۱۸۹۷ ، یادگار غالب ، ۱۰۰) ۔
نکاح ، بیاہ سب کے منتظم قواعد اور اصول ہیں ۔
(۱۹۲۴ ، سراب عیش ، ۲۱) ۔
مٹی کے تمام کام کی ناپ منتظم وقفہ سے لی جانی چاہیے ۔
(۱۹۴۴ ، مٹی کا کام (ترجمہ) ، ۴)