( تاریخی ا ُصول پر )


بَغْلی (فت ب ، سک غ) امث  

۱. (i) کشتی کا ایک دانْو جس میں حریف کی بغل کے نیچے سے ہوکر پیٹھ پر آجاتے ہیں۔
(ii) (بانْک) بائیں طرف کا ایک پیچ جس کے متعدہ انداز ہیں لیکن ہر ایک میں حریف کا ہاتھ اپنے سر اور اڑا کے پہلو یا گلے اور چھری کا وار کیا جاتا ہے۔
۔۲ مگدر ہلانے کا ایک طریقہ جس میں ہر مگدر کو کندھے سے نیچے تک لاکر پھر اوپر لے جاتے ہیں۔
۳ تلے دانی جس میں عورتیں سوئی تاگا رکھتی ہیں اور بیشتر بغل میکں دابے رہتی ہیں۔
(پلیٹس ؛ فرہنگ آصفیہ نور اللغات ۱: ۳۹۸)
۴. فقیر کی جھولی ، زنْبیل
(فرہنگ آصفیہ ، نور اللغات ، ۱ : ۶۴۵)
۵. اونْٹ کا وہ عیب جس سے چلنے میں ران پیٹ سے رگڑ کھالئی ہے
(پلیٹس)
۶. ڈنڈے کھیلنے کا ایک طریقہ
(فرہنگ آصفیہ ، ۱ : ۳۹۸)
۷. پرندے کا پروں میں منھ چھپانے کی کیفیت
(پلیٹس)
۸. جانوروں کے وہ دانْت جو بیج کے دو دانْتوں کے آس پاس کے دانْتوں
۹. رک : بغل نمبر ۳
(پلیٹس)
۱۰. ایک خاص طرح کی قبر جو قبر کے گڑھے کے بغلی یا کھے کو کھود کر کھو کی شکل بنائی جاتی ہے اور لاش کو اس کے اندر رکھ کر باکھے کا منھ بند کر کے اصلی گڑھے (لحد) کومٹی سے بھر دیتے ہیں اس میں بٹاو کی ضرورت نہیں ہوتی.
۱۱. کشتی کا ایک دانْو (عموماً دینا کے ساتھ).
۱۲. تکیہ جو بغل میں رکھا جاتا ہے ، رک : بغلی تکیہ
۱۳. (بانْک وغیرہ) چھری کا دانْو جو مقرر طریقے سے کیا جاتا ہے
۱۴. حمائل شریف ، چھوٹے سائز کا قرآن پاک ، جیسے : یہ بڑا نسخہ وہیں الماری پر رکھ دو اور بغلی اٹھا لاؤْ.