( تاریخی ا ُصول پر )


قَلَم (فت ق ، ل) امث  

۱. کسی پودے کی ہری شاخ جو نیا پودا پیدا کرنے کے لیے درخت سے کاٹ کو زمین میں لگائی جائے .
۲. مردانہ کنپٹی پر اگنے والے بال جو استرے سے تراش دینے گئے ہوں .
۳. ایک وضع کی آتشبازی ، پھلجڑی ، مہتابی ، چھچھوندر وغیرہ .
۴. جھاڑ کی شاخوں کے سروں پر لٹکائے جانے والے خوشنما بلورین آویزوں میں سے ہر ایک ، کسی شفاف چیز کا لمبا ٹکڑا ، شیشے کا تراشا ہوا لمبا ٹکڑا .
۵. کسی چیز کا لمبا ٹکڑا یا سلاخ ، جیسے : نوشادر کی قلم ، قلمی شورے کی قلم وغیرہ .
۶. شاخ ، ٹہنی .
۷. سین٘گ .
( فرہنگ آصفیہ ) .
۸ . ( پنجاب ) حیوانات کا عضوِ تناسل
( فرہنگ آصفیہ ) .
۹. پرند ، کے بازوؤں کے لمبے پروں کا پچھلا حصّہ جو سرے پر سے خالی اور بے ریشہ ہوتا ہے اس کا لکھنے کو قلم بھی بنایا جاتا ہے، مہرا کلی .
( ا پ و ، ۳ : ۷۱ ) .
۱۰. (i) شراب کی پتلی اور لمبی بوتل .
(ii) عطر رکھنے کی پتلی اور لمبی شیشی .
۱۱. وہ اوزار جو استرکاری میں منبت کاری کرنے کے کام آتا ہے اور چاقو کے پھل کی شکل کا ہوا ہے ، ٹھسا ، رود .
(ا پ و ، ا : ۱۴۳ ) .
(ii) دو نامیاتی جسموں کی پیوند کاری ، وہ نامیاتی جسم و دو جسموں کی پیوند کاری کا نتیجہ ہو .
۱۳ـ ( خیّاطی ) آڑی گوٹ .
۱۴. مدک وغیرہ کا کش لینے کی نلکی .
۱۵. حکم ، حکومت ، فرمانروائی .
( فرہنگ آصفیہ )