( تاریخی ا ُصول پر )


بَدھائی (فت ب) امث  

۱. بچے کی پیدائش یا کسی کی شادی وغیرہ کے موقع پر مبارکباد .
۲. مبارکباد کا گیت .
۳. (i) خوشی ، چہل پہل ، آنند ، جشن مسرت .
(ii) خوشی کی تقریب کا شادبانہ ، باجا گجا .
۴. پر وہ اقدام یا پیغام جو کسی عزیز یا دوست کی خوشی میں دلی مسرت کے اظہار کے لیے کیا جائے .
( شبد ساگر ، ۷ : ۳۳۷۵ )
۵. وہ تحفہ جو زچہ کو چھٹی یا چلے میں دیا جائے .
( پلیٹس )
۶. کپڑوں کا جوڑا جو بچے کی ولادت پر مولود کے لیے یا شادی کی تقریب میں دولہا یا دلہن کے لئے بھیجا جائے .
( شبد ساگر ، ۷ : ۳۳۶۵ )
۷. وہ انعام جو کسی خوشی کی تقریب میں ملازمین وغیرہ کو یا اعزا کو دیا جائے .