۱. پیر رکھ کر چڑھنے کی جگہ سیڑھی یا زینے کا پایہ ، سیڑھی کا ڈنڈا .
(ماخوذ: فرہنگ آصفیہ)
۲. زینہ ، سیڑھی ،، نردبان ، نشست .
سب جابجا چھپ گئے میں بھی کنویں کی پیڑی میں چھپ گیا .
(۱۸۹۶، سوانح سلاطین اودھ ، ۱: ۲۳۵)
لکھنے والا . . . ہر کی پیڑی کے سامنے گنگا کے عالم آب کی بہار دیکھ رہا تھا.
(۱۹۱۳ ، سی پارۂ دل ، ۷۶)
۳. چاہ سے اونْچا دو گز کا کنارہ جو بیلوں کی آمدو رفت کے لیے بناتے ہیں.
( ماخوز : کھیت کرم ، ۲۲)
۴. وہ مقام جہاں سینْچائی کے لیے تالاب سے پانی لے کر ڈالتے ہیں ، پودر.
(شبد ساگر)
[ رک : پیڑ + ی ، لا حقۂ نسبت و تصغیر ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .