۱. خارجی یا اندرونی گرمی یا کسی جذبے کے اثر سے چہرے کا سرخ ہوجانا ، گرما جانا.
گال تمتمائے اور ہونٹھ پرپڑائے
(۱۸۰۳، رانی کیتنکی ، ۹)
نازک مزاج اور مغرور عورت ہے رخسارے تمتمائے ہوئے ہیں
(۱۹۳۵، دودھ کی قیمت ، ۱۵۸)
۲. چمک جانا ، روشن ہوجانا ، جگمگانا.
لگیا تمتمانے بھتر بھار گھر
جو یک برج میں آ پھرے کئی چندر
(۱۶۹۵، دیپک پتنگ (ق) ، ۵۰)
۳. ٹمٹمانا
(پلیٹس : جامع اللغات)
س
[ س : تم تم + اَپے तमतम + आपि ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .