۱. اختصاص کی طرف منسوب یا اس سے وابستہ : خاص ، مخصوص.
آئینسٹائن کا اختصاصی نظریۂ اضافیت جس کا اوپر ذکر کیا گیا . . . مادے سے خالی فضا سے تعلق کرھتا ہے.
(۱۹۳۹، طبیعی مناظر ، ۴۱۵).
۲. ماہر خصوصی ، کسی فن یا شعبے میں خاص طور سے مہارت رکھنے والا ، (انگریزی) اسپیشلسٹ (Specialist).
اس کی تقلید کی گئی اور اختصاصی کامل الفن علماء کے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی.
(۱۹۴۳ ، حیات شبلی ، ۴۳۱ ).
[ ع : اختصاص (رک) + ف : ی ، لاحقۂ نسبت ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .