دیسی میدانی کھیل جو ایک محدود جگہ میں چار یا آٹھ خانے بنا کر کھیلا جاتا ہے کھلاڑی اس کے پہلے خانے میں پتھر یا ٹھیکرے کا گتا ڈالتا ہے اور پھر اچک کر اس خانے میں جاکر ایک ٹانگ سے کھڑا ہوکر گتے کو پیر مار کر خانے کے باہر لاتا ہے اگر گتا خانے کی لکیر پر ٹک جائے تو کھلاڑی کی ہار مانی جاتی ہے اس گتے کو دکن میں بلا اور شمالی ہند میں رانی کہتے ہیں.
بقیہ کھیلوں کے جو نام . . . چرکی بلا، تال بم، ہنگورچہ . . . ٹینس، بلیرڈ وغیرہ.
(۱۹۷۴، پھر نظر میں پھول مہکے، ۱۰۷)