۱. کسی جگہ جم جانا ، جگہ سے نہ سرکنا ، ٹس سے مس نہ ہونا ، دھرنا دینا.
دکھلا کے سب زرینہ کیا جانے کیا کرے گی
دیکھت اڑا ہے ہلنا نتھ کی تسری لڑی کا
( ۱۶۹۷ ، ہاشمی ، د ، ۲۸ ).
کیسے ہی کھیت کا گھوڑا اچھا ہو ، بعض وقت جو اڑتا ہے تو کیا برا معلوم ہوتا ہے.
( ۱۸۴۵ ، حکایت سخن سنج ، ۲۰ ).
دعا پھر کر نہیں آئی فلک سے
در ایجاب پر اب تک اڑی ہے
( ۱۹۰۷ ، دیوان تسلیم ، دفتر خیال ، ۱۵۲ ).
۲. کسی بات پر اصرار کرنا ، جمے رہنا ، ضد کرنا.
اندھارے میں کار نہارا اڑتا ، تر پھرتا ، بڑ بڑتا.
( ۱۶۳۵ ، سب رس ، ۱۵ ).
شداد کو خدا کی طرف بلایا نہ مانا کفر پر اڑا رہا.
( ۱۸۸۳ ، طلائع المقدور ، ۱۰ ).
وہ نہ مانے اور اپنی بات پر اڑے رہے.
( ۱۹۴۲ ، اردوے مصفّٰٰی ، ۲ ).
۳. پھنسنا ، اٹکنا ، نکل نہ سکنا.
گر عشق کے پہچاں منے آبو علی الجھے کدھیں
نا کھول سکہ اس گرہ کوں بے تاب ہو اکثر اڑے
( ۱۶۷۲ ، علی عادل شاہ ثائی ، ک ، ۵۲ ).
اڑی ہے سینے میں سانس آئے تابہ لب کیونکر
ہجوم غم سے نکلنے کا راستہ بھی ہے
( ۱۸۹۶ ، تجلیات عشق ، ۳۰۳ ).
سلجھ لی نہ جب تک تری چپ کی گتھی
کلیجے میں سانس آتے جاتے اڑی ہے
( ۱۹۳۸ ، سریلی بانسری ، ۱۴۶ ).
۴. مزاحم ہونا ، سد راہ ہونا ، حائل ہونا.
درپر ترے میں بھی اب تو اے بت
پتھر سا اڑا ہوا کھڑا ہوں
( ۱۸۸۶ ، کلیات اردو ، ترکی ، ۱۳ ).
نہ اڑ او نگوڑے نہ رستے میں پڑ
جہاں گھر وہاں مرگلی میں نہ سڑ
( ۱۹۱۰ ، قاسم اور زہرہ ، ۲ ).
۵. ( کسی کا کام ) رک جانا اور حل نہ ہوسکنا.
مقصد اگر آکےکسی کا اڑے
حل نہیں ہوتا ہے بجز ان کے یاں
( ۱۸۳۴ ، دیوان رختہ ، رنگین ، ۱۴ ).
۶. ( کسی سے ) بھڑنا ، ٹکرانا ، جھگڑنا ، بحث یا بیر باندھنا.
تجھ غمزۂ خوں ریز سوں اڑن کون سکے گا
تجھ ناز ستگر سوں جھگڑ کون سکے گا
( ۱۷۰۷ ، ولی ، ک ، ۳۵ ).
اپنی شکوہ میں آکر ان دونوں بھائیوں سے بھی جا اڑا.
( ۱۸۸۴ ، قصص ہند ، ۲ : ۱۱۷ ).
۷. گڑنا ، اندر بیٹھ جانا ، ٹھنسنا.
رہ جاتی تھی برچھی کوئی سینے میں جو اڑ کر
جھک جاتے تھے ہر بار کلیجے کو پکڑ کر
( ۱۸۷۴ ، انیس ، مراثی ، ۲ : ۳۳۱ ).
پہاڑی مزدور پتھر توڑ رہے ہیں ، مگر پگڑیوں میں پھول اڑے ہوئے ہیں.
( ۱۹۴۵ ، پر پرواز ، ۲۷ ).
۸. دخل دینا ، بیچ میں پڑنا ( فرہنگ آصفیہ ، ا : ۱۵۳ ) ، جیسے : تم ان کے جھگڑے میں کیوں اڑتے ہو.
[ س : آ ، سابقہ ( رک ) + وَرَڻ م वररग ].
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .