یوں دل ہمارا عشق کی آتش میں خوش ہوا
بھن کر تمام آگ میں کِھلتا ہے جوں چنا
گزری ہے بیاباں میں وہ گر می شہ دیں پر
بھن جاتا تھا دانہ بھی جو گرتا تھا زمیں پر
ابھی بھننے لگ جائیں مکا کی کھیلیں
جو ہنس دیجئے اک ذرا کھل کھلا کر
جلا ہوں میں نہ تنہا روئے آتشناک سے تیرے
ہزاروں دل پڑا اس آگ پر دن رات بھنتا ہے
طائرانِ ہوا بھن بھن کر زمین پر گرتے تھے .
(۱۸۹۰، فسانۂ دل فریب ، ۳۸ )
آتش شوق سے بھنتے ہیں جو آپ
سر کو اس طور سے دھنتے ہیں جو آپ
برج موہن ساری رات تیز بخار میں بھنا کیا .
(۱۹۵۴، شاید کہ بہار آئی ، ۱۰۱)
میں اس کی صورت دیکھ کر بھنا جاتا ہوں .
(۱۹۳۶، راشدالخیری ،تربیت نسواں ، ۷۴ )
ہزار جلیں بھنیں اس کا بال بھی بیکا نہیں ہوسکتا .
(۱۸۹۹ ، ہیرے کی کنی ، ۴۱ )