جو شخص حسینی ہو تو اس پاس چلا جائے
رضواں سندِ خلق حسن نذر پکڑ کر
علی بڑی قدر و منزلت کے آدمی تھے اور بلحاظ عبادت و زہد اور ورع و تقویٰ حَسَنِیّن میں بالکل اسی مرتبے کے تھے جیسے امام زین العابدین حُسَینیّن میں.
(۱۹۰۷، اجتہاد (ضمیمہ )، ۱: ۲ ).
انصار حسینی میں ہیں جو لوگ نمایاں
ان کے لیے ہو بارشِ صد ناوک و پیکاں
دونوں کان چھدے ہوں تو وہ حسینی کہلاتے ہیں.
(۱۸۸۱، کشاف اسرار المشائخ، ۱۸۰).
بارہ مقامات کے یہ نام ہیں اول رسات... آٹھواں عشاق نواں حسینی دسواں زنگولہ... بارہواں رہاوی.
(۱۸۴۵، مطلع العلوم (ترجمہ)، ۳۴۳).
حسینی کا پہلا شعبہ دو گاہ ہے جس کی دو راگنیاں ہیں.
(۱۹۱۶، ہندوستان کی موسیسی، ۱۴).
ابتدائی عربی و ایرانی روایت کی طرف توجہ دلانے کے لئے دو راگ ” یمن“ اور ”حسینی“ بھی ان ۳۶ راگ راگنیوں میں شمال کئے گئے.
(۱۹۶۱، ہماری موسیقی، ۳۲).