کیا کہوں اخلاق کا اس کے بیاں
شرح کی اس کی مجھے طاقت کہاں
کپتان اس جہازکا بہت اخلاق سے میرے ساتھ پیش آیا.
( ۱۸۴۲، الف لیلہ ، عبدالکریم، ۱: ۱۱۴).
اخلاق کی جو کتاب ہے اس میں یہ حکایت لکھی ہے.
( ۱۸۰۳، گنج خوبی ، ۲۲۸ ).
علمائے اخلاق تقریباً بالکل متفق ہیں.
( ۱۹۳۵، علم الاخلاق ، ۱).
۳. (تصوف) تکمیل عبودیت جس کے دس مرتبے ہیں : صبر ، شکر ، رضا ، حیا ، صدق ، ایثار ، خلق ، تواضع ، فتوت ، انبساط
( مصباح التعرف لارباب التصوف ،۲۸ ).