جاں ترے حسن کیاں ہوویں باتاں
مشتری واں نپائے دلالی
(۱۶۷۸، غواصی ، ک ، ۱۷۰) .
بیچتا ہوں میں سر اپنا مول لیتی ہے وہ تیغ
اے اجل کیوں تجھکو فکر مزد دَلَّالی نہیں
(۱۸۵۴، دیوان اسیر ، ۲ : ۲۶۷) .
تمام بندر گاہوں کی دولت بہ سبب دلالی ... تمام شہروں سے زیادہ ہوتی ہے.
(۱۹۱۲، روزنامچہ ، سیاحت ، ۳ : ۲۹۸) .
اس وقت تک نہ بیچیو جب تک دلالی نکال کر پورے بیس دینار تجھے نہ ملیں .
(۱۹۴۵، الف لیلہ و لیلہ ، ۶ : ۳۲۳) .
(ii) (مجازاً) ک ثالثی ، بیچ بچاؤ ، سیاسی داؤ پیچ .
نہ کوئی سمجھدار آدمی میری نسبت اس طرح کا گمان کر سکتا ہے کہ میں یہاں کسی پولیٹکل دلالی کے لئے آیا ہوں
(۱۹۱۳، فغان ایران ، ۱۲۷) .
ان حالات میں سیاست کی گنجائش بالکل نہیں ہوتی دلالی اور کمیشن ایجنٹی چلتی ہے .
(۱۹۸۷، جنگ ، کراچی ، ۹ جنوری : ۳) .
۲. دلال کا کام ، عمل یا پیشہ .
ہر باب کا یو عقل عقل مقیم سو شاہد یو عقل دلالت سو عارف الوجود عقل دلالی کا اپچنا عقل میں تھے ہے .
(۱۵۸۲، کلمۃ الحقائق ، ۴۰) .
فہم دلالی بکریا بار
ہر ہر اّعضاء کیرے ٹھار
(۱۶۴۰، کشف الوجود ، ۳۰۷) .
اشترائے مے کو رغبت دیتی ہے
میکشو کرتی ہے دَلَّالی گھٹا
(۱۸۳۱، دیوان ناسخ ، ۲ : ۳۹)
کہاں سے کھائییں گے ، کیا اب چکلہ میں دلالی کریں گے .
(۱۹۰۸، خواب ہستی ، ۱۱۲) .
وہ یقیناً بھٹک جاتا - چلمیں بھرتا - دلالی کرتا یا پھر کسی تخت پوش کے نیچے گھس کر قلاقند یا گلاب جامنیں کھا رہا ہوتا .
(۱۹۸۰، ماس اور مٹی ، ۱۳) .
۳. کٹناپہ ، چالاکی ، عیاری .
کچھ دن تک گویہ راز سربستہ کسی پر افشا نہوا اور میری چالاکی اور دلالی کا مطلب حاصل ہو گیا
(۱۸۹۲، خدائی فوج دار ، ۲ : ۱۳۲) .
۴. (دوکان داری) تاجر یا بیوپاری کی طرف سے بازار میں تجارتی مال کے فروخت کرنے کا طریقۂ کار
(ا پ و ، ۷ : ۴۴) .
[ دلّال + ی ، لا حقۂ کیفیت ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .