میں نے آتشدان کی دھیمی روشنی کی مدد سے دیکھا کہ جس حسین دوشیزہ کے ہاتھ پر میرا سر ہے اس کے خط و خال عربی ہیں
(۱۹۰۸ ، مخزن ، فروری ، ۴۶)
شاید اس حساب کے لیے مجھے آپ کی مدد درکار ہو
(۱۹۸۹ ، قصّہ کہانیاں ، ۱۲)
جب بھی میں کسی الجھن میں گرفتار ہوئی ہوں اسے سلجھانے میں ڈاکٹر صاحب کی مدد ہمیشہ حاصل رہی ہے
(۱۹۹۴ ، ڈاکٹر فرمان فتح پوری :حیات و خدمات ، ۱ : ۴۶)
۲۔ مددگار فوج ، کُمک
جو کوئی اُن کی محبت سوں غلام اُن کے کوایا ہے
مدد اُس مصطفٰی ہے ہور رہے گا وو صدا رافع
(۱۶۱۱ ، قلی قطب شاہ ، ک ، ۱ : ۱۴)
روایت ہے کہ جب حضرت جنگ نہرواں کوں متوجہ ہوئے ، سب طرف سے مدد بولائے
(۱۷۳۲ ، کربل کتھا ، ۸۱)
اپنی آدھی جمعیت رات کو لشکر کے مقام سے دو چار کوس بھیجدیتا اور دن کو بلا لیتا تو سب لشکر کو معلوم ہوا کہ بیشمار مدد چلی آتی ہے
(۱۸۲۴ ، سیرِعشرت ، ۳۶)
ہم تم ہیں جس طرف ہے اُدھر فوجِ لاتعد
چاروں طرف سے اُس پہ چلی آتی ہے مدد
(۱۸۷۴ ، انیس ، مراثی ، ۳ : ۷۸)
اب جان لڑا دو ، دیکھو مدد آ گئی ہے یہ وقت جان لڑا دینے کا ہے
(۱۹۰۲ ، آفتاب شجاعت ، ۱ : ۱۰۱۱)
پنڈت نہرو کو چین کے حملے نے ہلاکر رکھ دیا ، اُن کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہی سرک گئی ۔۔۔۔۔ جواہرلال نے دنیا کے تمام دوست ملکوں کے نام مدد کے التجانامے روانہ کیے
(۱۹۸۲ ، آتش چنار ، ۷۲۱)
۲۔ رسد ، خوراک ، راتب وغیرہ
آپ کی کمک اور مدد میرے کس کام آتی اب کیا ہوا ہاں ابھی طبل جنگ بجوا دو ، معرکہ آرائی شروع کرو
(۱۸۹۰ ، بوستانِ خیال ، ۷ : ۶)
۴۔ راج مزدور
(نوراللغات)
۵۔ (مجازاً) راج مزدوروں کا کام ، تعمیر کا کام
مکان کے مالکوں کی طرف سے مدد شروع ہو گئی ہے
(۱۸۶۲ ، خطوطِ غالب ، ۸۲)
عمارت سے ظاہر ہے کہ ابھی مدد موقوف ہوئی ہے
(۱۸۹۱ ، بوستانِِ خیال ، ۸ : ۴۵۶)
۶۔ (مجازاً) قلی یا ملازم کی اُجرت ، مزدوری
اس روز بسب مرجانے حاکم وقت کے مدد قلیوں کی بھی نہ لگی کیوں کہ سب کار سرکاری کی تعطیل تھی
(۱۸۶۴ ، تحقیقاتِ چشتی ، ۵۳۵)
کلثوم بی نے آج اپنی مدد ناغہ کی اور بڑھیا کے ساتھ ہولی
(۱۹۳۵ ، خدائی راج ، ۱۲۲)
۷۔ وہ روپیہ جو کسی کو امداد کے طور پر دیا جائے ؛ مدد کرنے والا شخص ، امداد کرنے والا شخص
(جامع اللغات)
(بطور التجا) مدد کرنے کے معنی میں
کمالِ ضعف سے گھبرا کے آنسو میرے کہتے ہیں
مدد اے اضطراب شوق لے چل ہم کو دامن تک
(۱۸۶۵ ، نسیم دہلوی ، د ، ۱۷۵)
(Ù… د د) ع
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .