۱. جنت سے منسوب یا متعلق ، جنت کا ، جنت نصیب ، جنت میں جانے والا .
کلمہ پڑھا اور جنتی مسلمانوں کی طرح بہشت نصیب ہوا.
(۱۸۹۷، تاریخ ہندوستان ، ۵ : ۶۰۶)
فاطمہؓ جنتی بی بیوں کی ، اور حسنؓ اور حسینؓ جنتی جوانوں کے سردار ہیں.
(۱۹۲۳ ، سیرۃ النبی ، ۳ : ۳۲۶)
۲. (مجازاً) بھولا ، سیدھا سادھا ، نیک
(جامع اللغات ؛ فرہنگ آصفیہ).
[ رک : جنت + ی ، لاحقۂ نسبت ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .