نہ پوچھو خود بہ خود ہے عارض خورشید کی خوبی
لیا ہے ذرہ ذرہ حسن مہ رویاں سے کر چندا
بکّے سی مشعلوں کا ہوں بندا
نور کا ماہ نے کیا چندا
ہندوستانیوں نے بھی آپس میں چندا کرکے ایک مکتب جاری کیا.
(۱۸۵۰ ، کوائف تعلیم ، ۱۷۰)
اب سرسید نے چندہ جمع کرنے کےلیے زیادہ کوشش کرنی شروع کی.
(۱۹۰۱ ، حیات جاوید ، ۱۷۹)
بس مجھی کو رہ گئی تعمیر بت خانہ کی فکر
شیخ کی مسجد کو تو لوگوں نے چندا کردیا
اگر ہر مالک مکان سالانہ سو روپیہ کا چندہ ادا کرے تو آگ لگنے سے ایک مکان کو جو نقصان پہنچتا ہے اس کی پابجائی ہوجاتی ہے.
(۱۹۶۴ ، بیمۂ حیات ، ۲۱)
البرق (مدیر محمد علی صاحب ... سالانہ چندہ تین روپے).
(۱۹۳۵ ، سہ ماہی اردو ، جنوری ، ۱۷۹)
چندہ سالانہ پاکستان میں ۵۰ (روپے) .
(۱۹۸۵ ، افکار ، کراچی ، ۱)
اف : دینا ، کرنا ، لینا ، ہونا.