( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۳۵ نتائج (۰سیکنڈ )
غَزَل
۱. لغوی معنی عورتوں کے ساتھ بات چیت اور عشق بازی ، (شاعری) وہ صنف سخن جس میں عموماً حُسن و عشق ، وصال و فراق . شراب و شباب ، یاس و حرماں اور تصوّف و معرفت وغیرہ کی باتیں کہی جائیں لیکن غزل کے اس حد بندی کی پابند نہیں رہی ، اب اس میں ہر قسم کے موضوعات و مسائل نظم کیے جاتے ہیں غزل ہر بحر میں کہی جاتی ہے ، اس کا ہر شعر عموماً جداگانہ مضمون کا حامل ہوتا ہے ، اس کا پہلا شعر مطلع کہلاتا ہے جس کے دونوں مصرعے ہم ردیف اور ہم قافیہ ہوتے ہیں ، باقی اشعار کے مصرع ثانی میں قافیہ ہوتا ہے ، آخری شعر میں جس میں شاعر کا تخلّص ہو مقطع کہلاتا ہے ، سب سے عمدہ شعر کو شاہ بیت کہتے ہیں.
۲. امیر خسرو کا ایجاد کردہ ایک راگ.

غَزَل بَنانا
۱. غزل کہنا.
۲. غزل پر اصلاح دینا.
غَزَل بَنْوانا
غزل پر اصلاح لینا.
غَزَل پَرْداز
شاعر.
غَزَل پَڑْھنا
غزل سُنانا ، غزل خوانی کرنا.
غَزَل پِھیکی پَڑ جانا
غزل بے اثر ہو جانا.
غَزَل ٹَھنْڈی ہونا
غزل کا کمزور ہونا ، بے اثر ہونا.
غَزَل چَمْکانا
غزل کو اصلاح دیکر دلکش بنانا.
غَزَل چَمَکْنا
غزل کا دلکش و پُر تاثر ہونا.
۱
۲
۳
۴
>