( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۰۴ نتائج (۰سیکنڈ )
بِدھْوا
وہ عورت جس کا شوہر مر گیا ہو ، ران٘ڈ ، بیوہ .
بِدھْوا آشْرَم
( ہندو ) وہ مقام جہاں بے وارث بیواؤں کی دیکھ بھال اور نان و نفقہ وغیرہ کی خبر گیری کی جاتی ہے .
بَدھْوائِن
قسط گزار ، اسامی یا قرض دار ، ادا بند .
بِدَھونْس
کھن٘ڈر ، بربادی ، فنا ، ستیاناس ، بیخ کنی ، استعصال ، بائمالی .
بَدھی
فنا کرنے والا .
بَدھّی
۱. پھولوں کا ہار جو بیاہ شادی میں دولھا یا دلھن کے گلے اور بغلوں میں اس طرح ڈالتے ہیں کہ سینے اور پشت پر ضرب کے نشان (X) کی شکل بن جاتی ہے اور ریشم وغیرہ کا چان٘د سینے اور کمر پر رہتا ہے ، سونے چان٘دی یا موتیوں کا ہار جو اس وضع کا ہو .
۲. قمچی کوڑے یا کسی بھی لچکدار چیز وغیرہ سے مارے جانے کا نشان جو جسم پر پڑ جاتا ہے ؛ پلنگ کے بان وغیرہ کا نشان جو بستر نہ ہونے کی صورت میں پڑ جاتا ہے .
۳. تلوار کا آڑا زخم .
۴. دھاگے میں بندھا ہوا چمڑے ریشم یا سونے چان٘دی کا منتی چان٘د جو سلامتی کے لیے کسی پیر ولی کے نام پر بچے کے گلے میں ڈالتے ہیں .
۵. پٹکا جو گلے میں ڈالتے ہیں ، دوال .
۶. چمڑے کا ٹکڑا جس پر نائی استرہ تیز کرتا ہے ، چموٹا .
۷. وہ تسمہ جس سے برما گردش کرتا ہے .
۸. چلمن کی درمیاںی رنْگین پٹی .
بَدھّی پَہْنانا
بچے کے گلے میں سخت کی بدھی ڈالنا یا س کی رسم ادا کرنا .
بَدھّی دار چِلْمَن
وہ چلمن جس کا درمیانی حصہ رن٘گین ہو ؛ جس میں کئی رن٘گ کی پٹیاں لگی ہوں .
بَدھّی کا ہاتھ
تلوار کا ترچھا یا آڑا وار ، تلوار کا وہ ہاتھ جو شانے پر پڑے اور سینہ و پشت کاٹتا ہوا کمر تک پہن٘چے .
بُدّھی
رک : بدھ (۳) .
<
۶
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
>