( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۶   ۷   ۸   ۹   ۱۰   ۱۱   ۱۲   ۱۳   ۱۴       >
  1. نام پَر گالِیاں پَڑنا

    نام لے لے کر گالیاں دی جانا ، نام سُن کر گالیاں دی جانا ، علی الاعلان نفرت کرنا ۔
     

  2. نام پَر لُٹانا

    کوئی چیز کسی کے نام کر کے محتاجوں کو دے دینا
     

  3. نام پَر لوٹا ِپھرنا

    رک : نام پر کٹورا پھر جانا
     

  4. نام پَر مِٹنا

    ۱ ۔ نام پر عاشق ہونا ، ازحد مائل ہونا ، کسی کا بہت زیادہ دلداہ ہونا ۔
    ۲ ۔ شہرت چاہنا ، عزت اور نیک نامی حاصل کرنے کی کوشش کرنا
     

  5. نام پَر مَرنا

    رک : نام پر مٹنا ۔
     

  6. نام پَر نام رکھنا

    کسی کا نام مستعار لینا ، کسی بچے وغیرہ کو دوسرے کے نام سے موسوم کرنا ، اس نام سے پکارنے لگنا جو دوسرے کا ہے ، عقیدت یا محبت کی وجہ سے بچے کا نام کسی شخص کے نام پر رکھنا ۔
     

  7. نام پَر ہونا

    کسی سے متعلق ہونا ، نامزد ہونا ، منسوب ہونا ۔
     

  8. نام پَڑ جانا/پَڑنا

    کوئی نام رکھا جانا ، کوئی نام مشہور ہو جانا ، عرف ہو جانا ۔
     

  9. نام پُکارنا

    ۱۔ نام سے بلانا ، نام لے کر آواز دینا ، نام لینا ۔
    ۲۔ حاضری لینا ؛ عدالت میں بلانا
     

  10. نام پکَڑ لینا / َپکَڑنا

    شہرت پانا ، نمایاں ہونا ، ناموری حاصل کرنا ۔
    ۲ ۔ خواہ مخواہ نام لینا (نوراللغات) ۔