( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۸۰۰ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۷   ۸   ۹   ۱۰   ۱۱   ۱۲   ۱۳   ۱۴   ۱۵       >
  1. سات جَنَم لینا

    سات مرتبہ مرکے پھر پیدا ہونا ، ایسے محل پر بولتے ہیں جہاں یہ کہنا ہوتا ہے کہ وہ یا تم ہرگز ایسا نہیں کرسکتے.
     

  2. سات جَہنَّم

    جہنم کے سات طبقے ، سات دوزخیں.
     

  3. سات جھاڑُو مارْنا

    لعنت بھیجنا ، ذلیل کرنا.
     

  4. سات چُلُّو خُون پی لینا

    شدید غصّے کے عالم میں ہونا ، شدید انتقامی جذبے سے مغلوب ہونا.
     

  5. سات خَط

    ۱. ( خوش نویسی ) درج ذیل سات طرح کی لِکھاوٹیں ، ثلث ، محقق ، توقیع ، ریحان ، رقاع ، نسخ ، نستعلیق خوش نویسی کی سات روشیں.
    ۲. فارسی میں بفت خط ، کنایہ ہے سات اقلیموں سے اور ان ساتوں خطوط سے جو جامِ جمشید میں تھے.
     

  6. سات خُون مُعاف ہونا

    ہر جُرم اور گناہ ، بیباکی سے کر گزرنے کی آزادی ہونا.
     

  7. سات دَرْیا

    رک : سات سمندر.
     

  8. سات دَرْیا پار

    بہت دُور ؛ سات سمندر پار.
     

  9. سات دَرْیا دَرْمِیان

    خدا نہ کرے ، دوربار ( کسی منحوس یا ناپسندیدہ بات کا ذکر آئے تو دفعِ نحوست کے لیے بولتے ہیں ).
     

  10. سات دَفْعَہ صَدْقے اُتارْنا

    (عور) پیشتر صدقہ اُتارتے وقت صدقے کی چیز ساتھ دفعہ سر کے گِرد پھراتے ہیں ، اس فعل کو سات دفعہ صدقے اُتارنا کہتے ہیں ؛ صدقے کی چیز سے بھی زیادہ حقیر سمجھنا.