( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۳۶۴ نتائج (۰سیکنڈ )
ایک تنْکے کا اِحْسان نَہ لینا / - کا شَرمِندَہ نَہ ہونا
کسی کا ذرہ بھر سلوک گوار نہ کرنا.
ایک تو آپ دُوسْرے بَغَل چاپ
خود ہی نہیں آئے بلکہ ساتھ میں ایک طفیلی بھی لائے.
ایک تو باوْلی تِس پَرْ بُھوتوں کَھدیڑی
ایک عیب تو پہلے سے تھا دوسرا اور ہیدا ہو گیا.
ایک تو تھا ہی دِیوانَہ اُس پر آئی بَہار
آوارہ کے لیے آوارگی کے مزید سامان بھی مہیا ہو گئے ، شوقین کے لیے حسب مرضی معرکات و اسباب فراہم ہوگئے ، خرابی میں اور خرابی پڑی.
ایک تو چوری اَور اُس پَرسَرْ زوری
تصور کرنے کے بعد ڈھائی ، غلطی کرنے کے بعد شرمساری کے بدلے دو بدو جواب مُن٘ھ زوری.
ایک تو سانّپ نے کاٹا اُ س پَرْ کھائی اَفیم
ایک مصیبت میں پہلے ہی مبتلا تھے دوسری اور مول لے لی ، ایک آفت سے نجات نہیں ملی تھی دوسری اور پیدا کرلی.
ایک ایک تو شیر دُوسْرے بَکْتَر پَہْنے
غصہ ور تو تھے ہی حاکم یا صاحب اقتدار بھی ہوگئے.
ایک تو کانی تِس پَرْ کَنَک گِرا
رک : ایک تو باولی الخ.
ایک تو کانی جائی دُوسْوے پُوچْھنے والوں نے جان کھائی
ایک تو اپنے عیب کا افسوس ہوتا ہے اس پر لوگ بار بار چھیڑ کر شرمندہ کرتے ہیں، رنج کی بات تو دہرانا بھی رنج دیتا ہے.
ایک تو کَریلا دُوسرے نِیم چَڑھا
پہلے ہی سے برا تھا اس میں برائی کے مزید اسباب پیدا ہو گئے.
<
۸
۹
۱۰
۱۱
۱۲
۱۳
۱۴
۱۵
۱۶
>