( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۸   ۹   ۱۰   ۱۱   ۱۲   ۱۳   ۱۴   ۱۵   ۱۶       >
  1. مُنہ بِھینچنا

    منھ سکیڑنا نیز (ہاتھوں سے) منھ بند کرنا ، کچھ کہنے سے زبان کو روکنا ۔
     

  2. مُنہ پانا

    رخ پانا ، توجہ ، رضامندی یا التفات محسوس کرنا ، راضی یا خوش پانا ، کسی کو مہربان اور شفیق معلوم کرنا ؛ موقع دیکھنا ۔
     

  3. مُنہ پانووں / پاؤں پَر رگڑنا

    منت سماجت کرنا ۔
     

  4. مُنہ پَٹّا

    سربند ، مہری ، سردوال ، سر پر باندھنے کا پٹا (عموماً گھوڑے کا)
     

  5. مُنہ پِچَّق

    وہ جس کا منھ پچکا ہوا ہو ، وہ جس کے گال اندر کی طرف دھنسے ہوئے ہوں (کمزوری اور ضعیفی کے سبب)
     

  6. مُنہ پَر / پَہ

    ۱۔ سامنے ، روبرو ، بالمقابل ، موجودگی میں ؛ باالمواجہ ۔
    ۲۔ زد پر ، مقابلہ پر ، مقابلہ میں ۔
    ۳۔ (i) زبان پر ، لب پر ، ہونٹوں پہ ۔
    (ii) دہانہ یا ناک پر ۔
    (iii) چہرے پر ، رخساروں پر ۔
    ۴۔ ظاہر میں ، بظاہر ، دیکھنے میں ۔
    ۵۔ کسی چیز کے کناروں پر ، دھار پر ، دہانے پر ۔
    ۶۔ (شاذ) واسطے ، کے لیے ، خاطر ۔
     

  7. مُنہ پَر / پَہ ، اَور ، پیٹھ پِیچھے اَور

    ظاہر میں دوست باطن میں دشمن ، منافق ہے ۔
     

  8. مُنہ پَر / پَہ ، آنا

    ۱۔ زبان پر آنا ، (بات وغیرہ) زبان سے نکلنا ، کہہ دینا ۔
    ۲۔ (i) مقابل ہونا ، مقابلہ کرنا ، دوبدو ہونا ۔
    (ii) زد پر آنا ، نشانہ پر آنا ۔
    ۳۔ پیش آنا ، آگے آنا ، نمودار ہونا ، ظاہر ہونا ۔
    ۴۔ برابری کرنا ، ہمسر ہونا ۔
    ۵۔ چہرے پر آنا ، چہرے پر نمودار ہونا ۔
     

  9. مُنہ پَر آنچل لینا

    پردہ کرنا ، ڈوپٹے کے آنچل سے آڑ کرنا ، منھ پر آنچل ڈالنا
     

  10. مُنہ پَر / پَہ ، آئی بات

    کہنے کے قابل بات ، سچی بات ، ایسی بات جس کے کہنے پر دل یا ضمیر مجبور کرے ۔ زبان پر آئی بات ۔