( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۸۰۰ نتائج (۰سیکنڈ )
سات ماموؤں کا بھانجا
سارے کُن٘بے کا لاڈلا بچہ.
سات مامؤوں کا بھانجا بُھوک بُھوک پُکارے
۱. اس شخص کے بارے میں کہتے ہیں جو بہت سے رشتہ دار ہونے پر بھی محتاج اور بیکس رہے.
۲. جو باوجود عزیزوں کے مدد کے ناشکر گُزار ہو.
سات مامؤوں کا بھانْجا نَوتہ ہی نَوتہ پھرے
جس کے بہت سے رشتے دار ہوں اُسے بہت دعوت کے بُلاوے آتے ہیں.
سات ہاتھ کا خَصَم
(طنزاً) طاقت ور ؛ زبَردست حمایتی.
سات ہاتھ ہاتھی سے رہئے پانچ ہاتھ سِنگھاڑے سے بیس ہاتھ ناری سے رہئے تیس ہاتھ متوارے سے
( سِن٘گھاڑا - سین٘گ والا بیل ) سِین٘گدار بیل اور ہاتھی سے دُوردُور رہنا چاہیے مگر عورت سے اس سے بھی دُور اور شرابی سے بہت ہی دُور رہنا چاہیے ، دراصَل شراب کی مذمّت میں ہے.
سات ہَزاری
شاہی دور کا ایک منصب ، بادشاہت کے زمانے کا عہدہ.
سات
( قمار بازی ) مولہی کے کھیل میں ۳ یا ۷ یا ۱۱ یا ۱۵ کوڑیاں چت آنا اور چوسرکے کھیل میں پانسوں کا اس طرح پڑنا کہ ایک پر پانچ دائرے اور دو پر ایک ایک دائرہ شُمار ہو.
ساتا
ہفتہ ، مُردے کی ساتویں دن کی فاتحہ.
ساتا روہَن
۱. سات آدمیوں کا گروہ ، بڑا کُنبہ.
۲. جماعت ، غول ، فوج.
۳. شریر ، مُفسد ؛ بھیڑیوں کی قطار.
۴. کُتّا جو چھ بھیڑیوں کے ساتھ رہے.
۵. ایک راگنی کا نام.
ساتا روہَن پَھنس جانا / پَھنسْنا
آزار رسانوں کےنرغے میں آجانا ، مُفسدوں میں گِھر جانا.
<
۱۰
۱۱
۱۲
۱۳
۱۴
۱۵
۱۶
۱۷
۱۸
>