( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
مُنہ پَر بھائی ، دِل میں قَصائی
سامنے کچھ ، پیٹھ پیچھے کچھ ، زبان پر بھلائی کی باتیں لیکن دل میں برائی ، منافقت کے اظہار کے لیے مستعمل ۔
مُنہ پَر بَھبُھوت مَلنا
چہرے پر بھبھوت ملنا ، چہرہ خاک آلود کرنا ۔
مُنہ پَر / پَہ ، پانی پِھر جانا / پِھرنا
۱۔ منھ دھلایاجانا ، چہرہ دھلنا نیز چہرے پر رونق آنا ، منھ پر تازگی آجانا ۔
۲۔ چہرہ بھر جانا ، تندرستی اور صحت کی علامت کا ظاہر ہونا
مُنہ پَر پَپڑِیاں بَندھنا
گرمی یا پیاس کے باعث ہونٹ وغیرہ خشک ہوجانا نیز چہرہ بے رونق ہو جانا ۔
مُنہ پَر پَڑنا
کسی چیز کے سائے یا عکس کا چہرے پر آنا ، چہرے پر نمودار ہونا ۔
مُنہ پَر پَلُّو ڈال کَر رونا
منھ ڈھانپ کر رونا ۔
مُنہ پَر َپلّہ لینا
عورتوں کا دوپٹے کا کونہ منھ پر ڈال کر رونا ، منھ ڈھانپ کر رونا ۔
مُنہ پَر پُوت ، پِیچھے حَرامی مُوت
سامنے تعریف ، غیر حاضری میں بدگوئی
مُنہ پَر / پَہ ، پیار بَغَل میں تَلوار
رک : منہ پر بھائی دل میں قصائی ۔
مُنہ پَر پھٹکار بَرَسنا
منھ کا بے رونق ہونا ، چہرے پر نحوست ٹپکنا ، نحوست چھاجانا ، چہرہ بے رونق ہونا
<
۱۰
۱۱
۱۲
۱۳
۱۴
۱۵
۱۶
۱۷
۱۸
>