( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۰۲ نتائج (۰سیکنڈ )
نام جَھنڈے چَڑھنا
نام جھنڈے (پر) چڑھانا (رک) کا لازم ، رُسوا ہونا ۔
نام چار
رک : نام چار کو جو فصیح ہے ، برائے نام ۔
نام چار کا
نام کا ، جسے کام نہ آتا ہو مگر نام مشہور ہو ، نام نہاد ۔
نام چار کو
صرف نام کو ، محض کہنے کے لیے ، برائے نام ، بہت کم ، ذرا سی / سا ۔
نام چارے کا
برائے نام ، صرف نام کا ۔
نام چَڑھانا
کسی کا نام رجسٹر میں درج کرنا ، کوئی جائداد وغیرہ کسی شخص کے نام پر لکھنا
نام چَڑھنا
نام چڑھانا (رک) کا لازم ، فہرست میں درج ہونا ۔
نام چَڑھوانا
نام چڑھنا (رک) کا متعدی المتعدی ۔
نام چَلا جانا
نام قائم رہنا ، نام باقی رہنا ، نام زندہ رہنا ۔
نام چَلانا
۱۔ نام باقی رکھنا ، ساکھ قائم کرنا ، شہرت و عزت برقرار رکھنا ۔
۲۔ نسل کا سلسلہ جاری رکھنا ۔
<
۱۰
۱۱
۱۲
۱۳
۱۴
۱۵
۱۶
۱۷
۱۸
>