( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۱۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
مُنہ پَر جوگنی ہونا
چہرے سے بدشگونی کے آثار ظاہر ہونا ۔
مُنہ پَر جھاگ لانا
نہایت غصہ کرنا ، خفگی کا اظہار کرنا ، غصے کے عالم میں بڑبڑانا ۔
مُنہ پَر چادَر کھینچ لینا
چادر سے منھ ڈھانپ لینا ؛ خجالت سے منھ چھپانا ۔
مُنہ پَر چَرچا کَرنا
روبرو کہنا ، سامنے بیان کرنا
مُنہ پَر چَڑھ / چَڑھے آنا
بدتہذیبی سے پیش آنا ، گستاخ ہونا ، زیادہ بد تمیزی کرنا ۔
مُنہ پَر / پَہ ، چَڑھنا
۱، مقابل ہونا ، مقابلہ کرنا ۔
۲۔ بے تکلف ہونا ، گستاخ و بے ادب ہونا ، منھ لگنا ۔
۳۔ وردِ زبان ہونا ، اچھی طرح رٹ جانا ، ازبر ہوجانا ۔
مُنہ پَر / پَہ ، چھوپا دینا
چپ ہوجانا
مُنہ پَر چِھیٹا / چِھینٹا ، دینا
کسی کو ہوش میں لانے کے لیے چہرے پر پانی کے قطرے مارنا نیز منھ دھونا ۔
مُنہ پَر ِچھینکا چَڑھنا
چھینکے سے منھ باندھا جانا نیز منھ بند ہونا ، چپ لگنا ، خاموش ہوجانا ۔
مُنہ پَر / پَہ ، خاک اُڑنا
چہرے کا بے رونق ہو جانا ، آب و تاب جاتی رہنا ، منھ فق ہو جانا ، چہرہ اتر جانا ، ہوائیاں اڑنا ۔
<
۱۳
۱۴
۱۵
۱۶
۱۷
۱۸
۱۹
۲۰
۲۱
>