چہرے کا بے رونق ہو جانا ، آب و تاب جاتی رہنا ، منھ فق ہو جانا ، چہرہ اتر جانا ، ہوائیاں اڑنا ۔
ہونگے اس دن روئے کافر ترسناک
ہول محشر سے اڑیگی منہ پہ خاک
(۱۷۸۰ ، تفسیر مرتضوی ، ۱۳۷) ۔
جو خاک کہ عشق میں اڑی تھی آخر
اڑنے لگی وہ ہی خاک منھ پر ان کے
(۱۸۸۲ ، صابردہلوی ، ریاض صابر ، ۲۷۱) ۔
گر نظر آئے وہ اے مشاطہ صورت پاک سی
منھ پہ ہر آئینے کے اُڑنے لگے گی خاک سی
(؟ سرور ، (نوراللغات) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .