۱۔ کسی طرف رخ کرنا ، بے ارادہ کسی بھی طرف چل دینا ، منھ کی سیدھ میں روانہ ہو جانا ، روانہ ہونا ، چل دینا ۔
جوش ِجنوں میں دیکھیے پیچھے نہ مڑ کے پھر
منھ جس طرف کو صورتِ دریا اُٹھائیے
(۱۸۴۶ ، آتش ، ک ، ۲۵۱) ۔
جب وہاں سے جی گھبرا جاتا تھا تو اور کسی طرف کو منھ اُٹھاتے تھے ۔
(۱۹۱۸ ، امت کی مائیں ، ۵) ۔
۲۔ گردن اُٹھانا ، جس طرف منھ ہو اُس طرف دیکھنا ، سامنے کا رُخ دیکھنا ۔
یہ تو نہیں ہے کہ منھ اُٹھایا اور چل دیے ۔
(۱۹۶۷ ، اُجڑا دیار ، ۷۵) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .