ہمارا منھ کہاں لیں بوسہ اُس کا بے رضامندی
کہیں جب تک نہ وہ منھ سے کہ ہاں راضی ہیں ہم لے لو
ناظر کے منہ سے یہ کلام سن کر کہ پانچ چھ ہزار روپے خرچ کرو ۔۔۔۔۔ مبتلا تو حیران ہو کر اسی کا منہ دیکھنے لگا ۔
(۱۸۸۵ ، فسانہء مبتلا ، ۲۵۶) ۔
کبھی بہت جوش میں آتے تو منہ سے بے اختیار گانے کے بول نکل جاتے ۔
(۱۹۸۹ ، آب گم ، ۱۳۶) ۔
دم ِنزع بھی جو وہ بت مجھے آکے منہ دکھاتا
تو خدا کے منہ سے اتنا نہ میں شرمسار ہوتا
برشتہ ہوتا ہے ہر داغِ چشم سوزانی
ہمارے اشک کے منہہ سے ہے آبروئے کباب
بے ماں کے ہٹ اُٹھاتے نہیں زینہار باپ
جورو کے منہ سے کرتے ہیں بچوں کو پیار باپ
فرق کیجئے فدائیوں میں ذرا
کون ہے منہ سے کون ہے دل سے
محتاج ہوں غریب ہوں سینہ فگار ہوں
بیٹی میں تیرے منھ سے بہت شرمسار ہوں
پیاری عذرا کے منھ سے کہ تو نے اور اس نے ایک ہی آغوش میں پاؤں پھیلائے ۔
(۱۹۳۲ ، اخوان الشیاطین ، ۲۵۷) ۔
نکلی جو منہ سے ٹھنڈی سانس ، پا کے وہ بھید ہنس دیے
ایک ذرا سی چوک میں ، کھیل مرا بگڑ گیا
ان کے منہ سے گز گز بھر کی رال ٹپکتے دیکھ کر میں نے ماں بیٹی کو اُٹھاکر اپنی جیپ میں ڈالا ۔
(۱۹۸۷ ، شہاب نامہ ، ۲۳۲) ۔
بیچاری کے منہ سے بلغم پونچھنے والا بھی کوئی نہیں ۔
(۱۹۴۴ ، آنچل ، ۱۶۸) ۔
منہ سے پلا کیا سرکانا ، اس بادل میں بجلی ہے
سوجھتی ہے ایسی ہی انھیں ، جو پھوٹنے والی آنکھیں ہیں
رنگا ریڈی کا نلہ کنٹہ میں قتل ہوگیا ہے ، انسپکٹر نے منہہ سے پسینہ پونچھتے میں کہا ۔
(۱۹۸۵ ، بارش سنگ ، ۶۸) ۔
لگا کہنے اے مایہء زندگی
مجھے منہ سے تیرے ہے شرمندگی
