اور وصل مانگتا ہے جی مجھ سے منھ دکھائی
من شمع جاں گدازم تو صبح دل کشائی
چہرے پہ خاک مل دو یہی منھ دکھائی ہے
بابا نے اس کے سلطنت اپنی لٹائی ہے
منہ دکھائی کے وقت دلہن کے والد نے بیس ہزار کا ڈرافٹ دلہن کے نام بناکر اماں کے ہاتھ میں تھما دیا ۔
(۱۹۸۷ ، روز کا قصہ ، ۲۰۹) ۔
جب دلھن کی منھ دکھائی ہوچکے گی تو میں اس سے ہم بستر ہوں گا ۔
(۱۹۴۵ ، الف لیلہ و لیلہ ، ۶ : ۴۰۸) ۔
اسے یقین ہوگیا کہ مکان کی منہ دکھائی کسی طے شدہ اسکیم کا حصہ ہے ۔
(۱۹۶۷ ، اک جہاں اور بھی ہے ، ۳۰۴)۔
یہ تقریب محکمہ موسمیات کے کسی رسالے کی نہیں بلکہ نیاز حسین لکھویرا کے پہلے شعری مجموعے کی تقریب منہ دکھائی ہے ۔
(۱۹۸۹ ، جنگ ، کراچی ، ۶؍جنوری ، II) ۔
[منہ + دکھائی (دکھانا (رک) کا حاصل مصدر)]
