وہ اسے باورچی خانہ میں لے گئی اور چمٹے میں ایک دھکتا ہوا کوئلہ پکڑ کر کہا ، اب بولو پھر کبھی یہ لفظ منہ سے نکالو گے ۔
(۱۹۸۹ ، قصے تیرے فسانے میرے ، ۳۰۲) ۔
بات مطلب کی رہی دل ہی میں اس کے آگے
لب تک آئی تو سہی منھ سے نکالی نہ گئی
منہ سے نکالے تو پچھتائے
جی میں رکھے تو پچھتائے
اب کی کچھ منھ سے نکالا تو تمھی جانو گے
داغ پھر مجھ کو نہ کہنا جو برابر نہ کہوں
غیروں کا تو کیا مونہہ ہے کہ کچھ مونہہ سے نکالیں
یہ شعبدہ تیرا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
اے شرف منھ سے نکالا جو کبھی دل دے کر جان بھی دو گے تو پھر وہ نہیں آنے والے
(۱۸۷۰ ، شرف (آغا حجو) ، د ، ۲۶۸) ۔
ہم منہ سے جو نکالیں گے وہ کر دکھائیں گے
باتوں میں گر فریب نہیں لاف بھی نہیں
خدائے پاک کا میں حکم ٹالوں یہ نہیں ہوگا
ارادہ کر کے کچھ منہ سے نکالوں یہ نہیں ہوگا
