ان کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کسی طرح سے یہ افسر منھ بھرائی دے ۔
(۱۸۹۱ ، قصہ حاجی بابا اصفہانی ، ۳۴۸) ۔
عملہ والوں کو منہ بھرائی دی چپڑاسیوں کو نذر دکھائی ۔
(۱۹۲۷ ، اودھ پنچ ، لکھنؤ ، ۶ ، ۱۲ : ۵) ۔
سپاہی صاحب کہیں سے آمرے تھے ، دس روپے ان کی منہ بھرائی دینی پڑی ۔
(۱۹۷۰ ، غبار کارواں ، ۱۶۶) ۔
