کچھ دیر کے بعد یوں لگا جیسے کوئی میری شہ رگ پر اپنا منہ رکھے تیزی سے میرا سانس چوس رہا ہے ۔
(۱۹۶۶ ، لاجونتی ، ۱۱۵) ۔
جو منہ رکھتے نہیں باتیں کہاں کی کس کے بوسے لوں
تمہیں منہ سے کہو الفت کروں کس بات پر تم سے
میں ناچیز کیا منہ رکھتی ہوں جو کسی قسم کا دعویٰ کروں ۔
(۱۸۹۳ ، نشتر ، ۶۳) ۔
عیسیٰ نے پکارا کہ نثار اس کے حشم کے
خورشید نے منہ رکھ دیا پنجہ پہ علم کے
