یہ سخن سن کے اس نے منھ پھیرا
کچھ نہ بولی ، یہ بولے بہتیرا
تمھارے خال کے سودے سے جس نے منھ پھیرا
ہوا وہ خلق میں محتاج دانے دانے کو
بڑی چچی منہ پھیر کر دوپٹے کے پلو سے آنکھیں پونچھ رہی تھیں ۔
(۱۹۶۲ ، آنگن ، ۲۵۹) ۔
کس ستم سے تیرے پھیرا ہم نے منہہ
کہہ رہا ہے او ستم ایجاد کیا
منھ نہیں پھیرتے تیور نہیں میلا کرتے
ہم بھی کیا کھاتے ہیں ظالم تری تلوار کا وار
یہ نیکی نہیں ہے کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیرو ۔
(۱۹۰۴ ، شبلی ، مقالات ، ۱: ۸۸) ۔
استعانت خلق سے چہتا ہے توں
رازق ِہر جزو کل سے پھیر موں
آرام سے وہی ہے جو پھیرے خدا سے منھ
دیکھو ہے مرغِ قبلہ نما اضطراب میں
تزئین سے منہ پھیر یہی حسن عمل ہے
غازے کو ملا خاک میں چہرے پہ لگا خاک
مجھے امید ہے کہ آپ اس سے منہ نہ پھیریں گے ۔
(۱۹۳۴ ، سرگزشت عروس ، ۲۷۴) ۔
مزاج میں یہ حیا ہے کہ پھیرلیتے ہیں منھ
جو وہ نظارئہ مردم گیاہ کرتے ہیں
