( تاریخی ا ُصول پر )


مُنہ َتکنا محاورہ  

۱۔ خاموشی سے منھ دیکھتے رہنا ؛ حسرت و یاس سے دیکھنا ، بے بسی سے نظر کرنا ۔
۲۔ ہکا بکا رہ جانا ، حیران و ششدر رہ جانا ، حیرت کا اظہار کرنا ۔
۳۔ نگاہ ِطلب سے دیکھنا ، (کسی سے کسی شئے کا) امیدوار ہونا ، مدد کا محتاج ہونا ، آگے ہاتھ پھیلانا ۔
۴۔ (i) منتظر ہونا ، انتظار کرنا ، راہ دیکھنا ۔
(ii) جواب کا منتظر رہنا ۔
۵۔ جواب نہ دے سکنا ، لاجواب ہو کر دیکھتے رہ جانا ، لاجواب ہوجانا ۔
۶۔ کرنے کے موقع پر کچھ نہ کرسکنا ، ہاتھ پر ہاتھ دھر کے بیٹھے رہنا ، معاملے کی طرف سے بے پروائی برتنا ، خاموش اور بے عمل رہنا ۔
۷۔ دیکھ کر رہ جانا اور کچھ نہ سمجھ پانا ۔