سر ہلاکر مونہ تھتھاکر ، ناک بھوں چڑھاکر ، آنکھیں پھراکر لگے کہنے ۔
(۱۸۰۳ ، رانی کیتکی ، ۳) ۔
منہ تھتھائے ہوئے کیا یوہیں سدا رہتی تھی
اجی ناخوش نہ ہو کیا یوہیں خفا رہتی تھی
چلو غصہ نہ کھاؤ ، اپنا منھ نہ تھتاؤ ، کام کی بات سنائو ۔
(۱۹۰۱ ، راقم دہلوی ، عقد ثریا ، ۱۲۲) ۔
میر صاحب بغیر سلام دعا کیے اپنے گھر چلے گئے شیخ بھی منہ تھتائے دولت خانہ پہنچے ۔
(۱۹۵۴ ، پیر نابالغ ، ۸۳) ۔
اس وقت کیوں منھ تھتھائے بیٹھی تھیں ، کہیں گھاٹا ہوگیا ۔
(۱۹۹۰ ، چاندنی بیگم ، ۳۴۸) ۔
