قسمت کا منہ کبھی تو سوئے یار پھیر دے
اتنی امید رکھتے ہیں دورانِ سر سے ہم
اٹھ کھڑی ہو مکارہ ، ابھی آگ سلگا ، نہیں تو مارے تھپڑوں کے منہ پھیردونگا ۔
(۱۹۱۹ ، طوفان اشک ، ۲۷) ۔
سخت جانی نے مری پھیردیا منہ دم میں
دل کڑا کر کے اگر خنجر فولاد آیا
بہرام خاں نے چند مرتبہ لشکر اس طرح لڑایا کہ دشمن کے لشکر کا منہ پھیردیا ۔
(۱۸۹۷ ، تاریخ ہندوستان ، ۳ : ۱۵۵) ۔
مقابل کے منھ پھیردئیے حتیٰ کہ شام ہوگئی ۔
(۱۹۴۰ ، ہم اور وہ ، ۷۶) ۔
تاریخ میں ایک ایسے جواں مرد بادشاہ کا ذکر ہے جس نے آٹھ ہزار فوج سے اَسّی ہزار لشکرجرار کے منہ پھیردیئے تھے ۔
(۱۹۸۹ ، ارباب علم و کمال اور پیشہء رزق حلال ، ۱۹۸) ۔
صادقین جو ایک ہلکی سی ضرب سے بڑے بڑوں کے منہ پھیردیتے تھے ۔
(۱۹۹۱ ، قومی زبان ، کراچی ، دسمبر ، ۲۴) ۔
