یادِ خط میں اُس کے جی پھر آ کے گھبراتا رہا
رات کا بھی کیا ہی منھ آیا تھا پر جاتا رہا
پارہ کا معمولی اثر یہ ہے کہ ایک خاص مقدار میں کھانے سے منہ آجاتا ہے ۔
(۱۸۸۲ ، کلیات علم طب ، ۱: ۱۵) ۔
مرض آتشک کی مجرب گولیاں کہ جس سے نہ منہ آتا ہے اور نہ قے اور نہ دست آتے ہیں ۔
(۱۹۳۰ ، جامع الفنون، ۲ : ۱۶۴) ۔
ہوا یوں کہ چچی کا منھ آیا ہوا تھا اسی حالت میں انھوں نے اپنا جھوٹا شربت چھوٹی بیٹی کو پلادیا ۔
(۱۹۸۵ ، کچھ دیر پہلے نیند سے ، ۴۶) ۔
کیا بات ہوئی مجھ سے جو منہ آتے ہو ہر بار
کیوں زہر اوگلنے لگے لبہائے شکر بار
ہے یہ کیا بات کہ ہر بات پہ منہہ آتے ہو
آج کچھ خیر ہے تم کرتے ہو تقریر نئی
عوام الناس کا ہوگا جنھیں منہہ
انھیں خاصوں پہ منھ آنا پڑے گا
دو ٹکے کی رنڈی اور ہمارے منہ آئے ۔
(۱۹۶۲ ، معصومہ ، ۲۳۰) ۔
ان کے دماغ میں فتور آگیا تھا اور وہ استاد کے منہ آنے لگے تھے ۔
(۱۹۸۷ ، اردو ، کراچی ، جنوری تا مارچ ، ۱۷۰) ۔
