( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۶۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱۴   ۱۵   ۱۶   ۱۷   ۱۸   ۱۹   ۲۰   ۲۱   ۲۲       >
  1. جلَاّدَْنی

    جلاد (رک) کی تانیث ؛ ظالم ، سن٘گدل عورت .
     

  2. جَلّادی

    جلاد (رک) کا پیشہ یا کام ، بے دردی ، قصائی پن ، ظلم ۔
     

  3. جَلّادی پَیْترا / پَی٘نتْرا

    حریف پر کاری ضرب لگانے کے لیے ڈیوڑھا قدم چلنا اس طرح کہ دائیں پیر کی ایک ہی پھرت حریف کے بالکل قریب کردے ، اس کا عام طریقہ یہ ہے کہ دائیں پیرکو بائیں پیر کے سامنے معمول سے زیادہ بڑھا کر اس طرح رکھتے ہیں کہ بایاں قدم اکھڑکر جھپٹ کر آگے آجاتا ہے۔
     

  4. جَلّادی لائِن

    جلادوں کا سلسلہ ، جلادی کا طریقہ یا انداز۔
     

  5. جِلاطِین

    رک : جلاٹین ۔
     

  6. جِلاطِینی

    رک : جلا تینی ۔
     

  7. جِلاطِینی پوشِش

    بعض حالات کے تحت بکٹیریا ایک دوسرے سے جڑے ہوئے جلاطینی پوشش میں پائے جاتے ہیں ۔
     

  8. جِلاطِینی غِلاف

    لیسدار اور چپچپا خول ۔
     

  9. جَلا کھا

    مرغ کی ایک قسم ؛ رک : جلالا کھا ۔
     

  10. جَلال

    ۱. عظمت ، بزرگی ، بڑائی ؛ (خدا کی) صفتِ قہاری ۔
    ۲۔ شان و شوکت۔
    ۳۔ رعب داب ، وجاہت ۔
    ۴۔ قہر۔
    ۵۔ تیزی ، سختی ، تندی ۔