( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۲۰ نتائج (۰سیکنڈ )
اَرْزاں بَعلِتَّ
چیز اگر سستی ہے اس میں ضرور کچھ نہ کچھ خامی ہوگی ( کبھی اس کے ساتھ گراں بحکمت بھی کہا جاتا ہے ).
اَرْزانی
۱. قیمت کی کمی ، سستاپن.
۲. کثرت ، افراط ، فراوانی ، بہتات ، عام ہونا.
۳. گوارا ، مسعود ، مبارک.
اَرْزانی کَرْنا/ فَرْمانا
عطا کرنا ، بخشا ، دینا.
اَرْزانی ہونا
۱. عطا ہونا، دستیاب ہونا ، ملنا.
۲. مبارک ہونا ، راس آنا.
اَرْزَب
ایک قسم کا سانپ جس کی بابت روایت ہے کہ چمٹ جاتا ہے.
اَرْزش
۱. قیمت ، عوضانہ.
۲. ( مجازاً ) قدر وقیمت ، وقعت.
۳. فروختگی ، بکنا ، قیمت لگنا.
اَرْزَن
ایک چھوٹی قسم کا اناج جس کے دانے ساگو دانے سے مشابہ سفیدی مائل ہوتے یں ، اکثر پالتو پرندوں کو کھلایا جاتا ہے ، چینا.
اَرْزِنَدہ
لائق، مناسب، نبھنے کے قابل.
اَرْزَنگ
رک : ارژنگ .
اُرُزَّہ
اُرُز (رک).
<
۱
۲